سیاست میں عمران خان نےجو زبان متعارف کرائی اس کامقابلہ فیض آباددھرنےوالےکر سکتےہیں,میاں صاحب بتائیں ان کانظریہ کیا ہے, بلاول بھٹو
ملتان کے قاسم باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ،، ہم ایشوپربات کرتے ہیں ، ذاتیات پر کیچڑ اچھالنا ہماری روایت نہیں،، سیاست میں نیازی سروسزآفشورکمپنی والوں نے جو زبان متعارف کرائی اس کامقابلہ فیض آباد والے کرسکتے ہیں ہم نہیں، عمران خان سمیع الحق کے نظریاتی سپاہی ہیں، انہوں نے ابھی تک دہشتگردی کی سیاست سے جہازی سیاست کاسفرکیاہے ۔۔۔ بلاول بھٹو نے کا کہنا تھا میاں صاحب کوآج کل نظریاتی بننے کاشوق چڑھاہواہے، میاں صاحب بتائیں ان کانظریہ کیا ہے ،، یہ وہ نظریہ تونہیں جس کی حفاظت کی قسم ضیاکی قبرپرکھائی تھی،، یہ وہ نظریہ تونہیں جس کے تحت ہروزیراعظم کے خلاف سازش کی، میاں صاحب کانظریہ ایوان کوبے توقیرکرناہے، آج جمہوریت اورپارلیمنٹ کمزورہے تومیاں صاحب کی وجہ سے ہے , چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آج مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کیا جارہاہے، جس ملک میں 90 فیصدمسلمان ہوں ، وہاں مذہب کو کوئی خطرہ نہیں ہے، خطرہ مذہب کونہیں، ان کے حلوؤں کوہے، انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کوماڈل ٹاؤن کے شہدا کے خون کاحساب دیناہوگا،، انہیں ملتان میٹروبس کی کرپشن، اور جنوبی پنجاب کی محرومیوں کاجواب دیناہوگا