عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. پرویز ملک
پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں ،ملکی دفاع کے لئے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، آئندہ الیکشن تمام سیاسی اور جمہوری قوتوں کی متفقہ کاوشوں کی وجہ سے 2018ء میں ہوگا، پاکستان میں سیاسی جمہوری استحکام آچکا ہے، بعض سیاسی عناصر نے میٹرو ٹرین منصوبے میں رکاوٹیں ڈال کر عوام سے کھلی دشمنی کا مظاہرہ کیاہے، یہ وہ لوگ ہیں جو ا پنے صوبے میں میٹروبس پراجیکٹ کی ایک اینٹ نہیں لگا سکے۔ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لئے جان لڑا دیں گے، ملک کے سیاسی نقشہ میں دوروز قبل تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر قانون سازی کی ہے، جمہوری قوتوں کے نمائندے جو قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھتے ہیں انہیں یقین ہو گیا ہے کہ الیکشن 2018ء میں ہی ہوں گے پہلے ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی مہر اشتیاق،میاں مرغوب، رمضان صدیق بھٹی،چوہدری شہباز سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد نشئی سیاستدان ملک کی باگ ڈور کیا سنبھالے گا جو ہر وقت نشے میں رہتا ہو ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے سیسہ پلائی دیوار بن کر سازشوں کا مقابلہ کیا اورباطل کو شکست دی،عمران کے لیفٹ رائٹ موجودبنکوں کے نادھندہ اور چورہٹا دئے جائیں یا وہ چھوڑ جائیں،تو ان کی بولتی بند جائے۔