وزیراعظم نوازشریف نے کرپشن کرکے پورے ملک کی ناک کٹوادی, شیخ رشید

وزیراعظم نوازشریف نے کرپشن کرکے پورے ملک کی ناک کٹوادی, شیخ رشید

راولپنڈی میں عام آدمی پارٹی کی عید ملن پارٹی سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم اگر دبئی میں مزدوری کر رہے ہوتے تو فخر ہوتا لیکن انہوں نے سارے ملک کی ناک کٹوائی ہے۔ اِن کا احتساب ضروری ہے، سپریم کورٹ اللہ کے بعد آخری سہارا ہے،کسی نے عدالت کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکی آنکھیں نکال دیں گے,شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک کرپٹ سیاستدان بیس کروڑ عوام میں کھڑا ہے۔ یہ چوروں، ڈاکووں کا ایسا گروہ ہے جو لوٹتا بھی ہے اور آنکھیں بھی دکھاتا ہے۔ الٹا کہتے ہیں ہمارے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ چار،چھے ہفتے میں انکا تابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلے گا,شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں دراڑ پڑ گئی۔ کرپٹ کہہ رہا ہے کہ جمہوریت کیخلاف سازش ہو رہی ہے۔ اٹھارویں ترمیم اور آرٹیکل سکس کا سہارا لیکر یہ ججوں سے ٹکرانا چاہتے ہیں

Most Popular