کوئٹہ کے حلقےNA-268 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے

کوئٹہ کے حلقےNA-268 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے

بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سو ساٹھ کوئٹہ، نوشکی اور چاغی کی نشست پر ضمنی الیکشن میدان میں سترہ امیدوار، بی این پی مینگل کے میربہادرخان مینگل، جے یو آئی ف کے میر عثمان بادینی اور پشتونخوا میپ کے جمال تر کئی میں کانٹے کا مقابلہ، حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد چار لاکھ ساٹھ ہزار دو سو دو ہے، ضمنی انتخاب کیلئے حلقوں میں چار سو سات پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں،تین سو بیس پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ پچاس پولنگ سٹیشنز حساس قرار دئیے گئے ہیں، ضمنی الیکشن کیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں پولیس کے علاوہ ایف سی اور لیویز کے اہلکار بھی خدمات انجام دے رہے ہیں حلقہ این اے دو سو ساٹھ کی یہ نشست پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما عبدالرحیم مندو خیل کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Most Popular