تیز رفتار ترقی سےعوام کی خوشحالی کے مخالفین کا خوف اور بے چینی بڑھ رہی ہے: شہبازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کی ،، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور محروم معیشت طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت اپنے منشور پر کامیابی سے عمل پیرا ہے، عوام نے مسلم لیگ (ن) کو خدمت کا جو مینڈیٹ دیا تھا اس کی پوری لاج رکھی ہے۔، تیز رفتار ترقی اور مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ ، انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی سے عوام کی خوشحالی کے مخالفین کا خوف اور بے چینی بڑھ رہی ہے، خدمت خلق کے جذبے سے عاری بعض سیاسی عناصر ملک میں افراتفری پھیلا نے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسی مخلص قیادت پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں ہیں جس نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے اعلیٰ معیار قائم کئے ہیں،۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچائے گئے ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں قومی وسائل بچانے کی ایسی کوئی مثال موجود نہیں، وزیراعظم پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے والے عظیم لیڈر ہیں،