مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا

مقبوضہ وادی کو قابض فوج نے لہو لہو کر ڈالا ، قتل و غارت گری کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا ۔ ترال میں قابض فوج نے دھاوا بولا اور سڑک پر موجود تین نہتے کشمیریوں کو گولیوں سے بھون ڈالا ، تینوں شہدا کی لاشیں بھی وہیں چھوڑ دیں  جبکہ پورے علاقے میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس بھی پھیلاتے رہے ،ادھر واٹ یون کے علاقے میں دہشتگرد فوج نے گھروں پر حملہ کر دیا،دروازے توڑ کر اندر گھسے، لوٹ مار کی سامان بھی اٹھایا ، جبکہ اس دوران منع کرنے پر درجنوں کشمیریوں کو گرفتار بھی کر لیا ،، بھارتی فوج خواتین کو بھی سڑکوں پر گھسیٹی رہی ،برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کشمیر زور پکڑ چکی ہے،جو بھارتی فوج کے ظلم و ستم اور بربریت کے باوجود کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ،، بھارتی فوج ایک سال کے دوران سینکڑوں کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے تاہم عالمی برداری تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، پاکستان ہر فورم پر کشمیر کی آواز بلند کر چکا ہے،

Most Popular