بابر اعوان نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے

 بابر اعوان نے  وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رہنماتحریک اںصاف بابراعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلی پنجاب کے خلاف پیٹشن دائر کر دی۔۔اس سے قبل نااہلی کا ریفرنس پنجاب اسمبلی میں دائر کیا تھا لیکن تب شوگر مل کیس زیر سماعت ہونے کا بہانہ بنایا گیا۔۔۔گاڈ فادر ٹو کےبارے میں ڈکلیریشن آگیاجو شہباز شریف کو نااہل کرنے کےلیے یہ ڈکلیریشن کافی ہے،
بابر اعوان نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں 35 ملزم ہیں، جو لوگ کہتے تھے کہ کچھ نہیں ہوگا اب کہتے ہیں پیر کو احتساب کا سورج طلوع ہوگا، نواز شریف کے خلاف مقدمے میں مدعی پوری قوم ہے، ایک سو چھبیس دن کا دھرنا اور سماعت اس جدوجہد کا حصہ ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سب واضح ہوگیا۔ ایک ارب بیس کروڑ کا قرضہ لیا جو بڑھ کر چھے ارب بن گیا۔
بابراعوان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا قرضہ معاف کرایا گیا،عمران خان کےخلاف نااہلی کا کوئی کیس نہیں نہ وہ جارہے ہیں،ایک فلیٹ بنایا جس کو بیچ کر پیسہ پاکستان لایا گیا۔شہباز شریف نےاداروں پر بمباری کی اس لیے وہ نااہل ہوتے ہیں۔۔

Most Popular