احتساب کو اندرونی یا بیرونی "سازش" قرار دینے کے علاوہ شریف فیملی کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں: شفقت محمود

 احتساب کو اندرونی یا بیرونی

ایک بیان میں شفقت محمود کا کہنا تھا شریف فیملی کا ناجائز ذرائع سےاکٹھی کی گئی دولت کے بچاؤ کیلئے سازشی نظریات کا سہارا لینا ڈرٹی پالیٹکس ہے۔ سازشی نظریات کی ترویج احتساب سے فرار کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا حقیقت میں شریف فیملی کا یوم حساب بہت قریب ہے۔ ان کے دفاع کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے والوں نے بھی بہت سامال چھپا رکھا ہے، نواز شریف کے ساتھ انکی باری بھی آنے والی ہے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا قوم جان چکی ہے شریف خاندان کی مشکل کسی عالمی سازش کا نہیں کرپشن سے کمائے اور منی لانڈرنگ سے باہر بھجوائے گئے سرمائے کا نتیجہ ہیں۔

Most Popular