عدالت سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں تحریک انصاف سے نہیں، پاناما کا کرپشن سے تعلق نہیں: مولانا فضل الرحمان
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف بعض قوتیں سرگرم ہیں، جمہوریت مخالف قوتوں کی حوصلہ افزائی درست نہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاناما کرپشن کے خاتمے کیلئے نہیں عدم استحکام کیلئے استعمال ہورہا ہے، سیاسی کشمکش سے کسی اور کو کھیلنےکا موقع ملے گا، سیاستدانوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، ہم عدالت سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں تحریک انصاف سے نہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو حکومت میں ہوتا ہے اسی کو ہدف بنایا جاتا ہے، زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر ان کے دور میں کیس ہوئے ، آج سب ختم ہوگیا۔، گزشتہ4سال میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، اسٹیبلشمنٹ کوکسی قیمت پر فریق نہیں بنانا چاہیے، فوج اور قوم کو ایک پیج پر رہنا چاہیےمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا تقسیم کی طرف جا رہی ہے، بھارت اور امریکا نے ہاتھ ملالیے ہیں، ان کا ہدف چین اور پاکستان ہیں سی پیک،معاشی ترقی روکنےکیلئےسیاسی بحران اوردہشتگردی کی سازش کی جاتی ہے، پاکستان اپنے مستقبل کے اشارے دیکھ چکا ہے،، اس وقت سیاسی عدم استحکام کے متحمل نہیں۔