ہیمبرگ میں مودی کے خلاف مظاہرے میں پیرس سے کشمیری راہنما زاہد ہاشمی کی قیادت میں قافلہ کی شرکت۔
یرس (صاحبزادہ عتیق سے )
کشمیری قوم اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے دہائیوں سے جاری جدوجھد کو کبھی رکنے نہیں دے گی اور ایک نہ ایک دن مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق مل کر رہے گا جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی شکل میں دنیا نے کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار فرانسمیں مقیم ممتاز کشمیری راہنما، کشمیر تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر ذاہد اقبال ہاشمی نے مقامی صحافیوں سے ایک گفتگو میں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ انتہائی کامیاب رہا، مختلف یورپی ممالک سے لوگوں کی بڑی تعداد نے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر لبیک کہتے ہوئے مظاہرے میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کےدوران لوگوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیری قوم اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے دہائیوں سے جاری جدوجھد کو کبھی رکنے نہیں دے گی اور ایک نہ ایک دن مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق مل کر رہے گا جس کا وعدہ اقوام متحدہ کیقراردادوں کی شکل میں دنیا نے کر رکھا ہے۔ ذاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ کشمیری قوم ایک پر امن قوم ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ بھارت کشمیریوں کی پرامن جدوجھد کو منفی رنگ دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلافورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے اور بھارتی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے کیٔ بار انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں کو وہاں جانےسے روک چکا ہے جو کہ ایک جمہوری سسٹم کی نفی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران کشمیر میں سینکڑوں لوگ اپنی زندگی سے محروم ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں اور ان میں بڑی تعداد ان سکول جانے والے بچوں کی ہے جن کی آج آنکھیںسلامت نہیں ہیں۔ کشمیر کی ابتر صورتحال کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے اور دنیا کو ان قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اپناکردار ادا کرنا چاہیے۔