چن چن کرہمارے دشمنوں کوجے آئی ٹی میں ڈالا گیا:وفاقی وزیراحسن اقبال

چن چن کرہمارے دشمنوں کوجے آئی ٹی میں ڈالا گیا:وفاقی وزیراحسن اقبال

نارووال میں مسلم لیگ ن کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں چن چن کرہمارے دشمنوں کو ڈالا گیا۔جے آئی ٹی کی جانب سے جھوٹ اورمن گھڑت افسانے گھڑے گئے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے دشمن دوماہ میں ہمارے وزیراعظم کے خلاف ثبوت نہیں دے سکے۔مشرف بھی نو سال لگا رہا مگرمقدمے نہیں بنا سکا۔انھوں نے کہا کہ زرداری کے دورمیں کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی مگرکوئی جے آئی ٹی نہیں بنی۔احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا لیڈر سچا ہے۔وزیراعظم نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے۔ ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان اورسازشی ٹولہ سن لے کے پاکستان کے عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں۔اگرکسی نے پاکستان کوایشیا کا ٹائیگربنانے سے روکنے کی کوشش کی تو پاکستان کے عوام اس کا محاسبہ کریں گے۔

Most Popular