مسلم لیگ نون نے نوازشریف اور شہبازشریف پر کرپشن کا الزام چیلنج کردیا

مسلم لیگ نون نے نوازشریف اور شہبازشریف پر کرپشن کا الزام چیلنج کردیا


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آئین کے دائرے میں رہ کر سپریم کورٹ میں رپورٹ کو چیلنج کیا جائے گا۔ وزیراعظم کو بھی پاکستان کے عام شہری طرح تمام حقوق حاصل ہیں۔ ہم استعفی اس لیے نہیں دے رہے کیونکہ ہمارا ضمیر صاف ہے۔ اس موقع پر دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ سیمز، موسٹ لائیکلی جیسے الفاظ سے کیا وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے گا،Seemsاور most likely جیسے الفاظ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ وزیراعظم کسی انٹرنیشنل کمپنی کے مالک نہیں۔ وزیراعظم نے کسی ملک سے ایک پائی بھی نہیں لی۔ وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ مے فیئر فلیٹس پر جے آئی ٹی واضح جواب نہیں دے سکی۔ صاف نظر آرہا ہے کہ کام جھٹ پٹ ہوا۔ جوڈیشل اکیڈمی میں آج بھی راتوں کو لائٹس آن ہوتی ہیں، فون بجتے ہیں۔

Most Popular