شریف خاندان نے عدالت میں جھوٹ بولا اور فراڈ کیا:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

شریف خاندان نے عدالت میں جھوٹ بولا اور فراڈ کیا:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سربراہ تحریک اںصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی سیاہ رات انجام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اگلے ہفتے نواز شریف کے لئے اسلام آباد میں ایک بڑی الوداعی تقریب منعقد ہوگی،انہوں نےکہا کہ جب پاناما لیکس میں نواز شریف کے بچوں کے نام آئے تو ان سےرسیدیں دکھانے کا تقاضا کیا۔ لیکن شریف خاندان نے عدالت میں جھوٹ بولا اور فراڈ کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت نواز شریف مکمل طور پر نااہل ہو چکے ہیں۔ اب شریف خاندان کے خلاف کرمنل کارروائی ہوگی۔

Most Popular