وزیراعظم ملک میں ہوتے ہوئے بھی پارلیمنٹ نہیں آتے,اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ

 وزیراعظم  ملک میں ہوتے ہوئے بھی پارلیمنٹ نہیں آتے,اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ


پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کوڑے کھائے شہادتیں دیں مگر کبھی ہمارے چہرے پر کسی نے رنجش نہیں دیکھی،،ہمیں چاہیئے کہ مسلم دنیا میں رنجشیں ختم کرائیں، پینتیس ملکوں کے اجلاس کی صدارت کسی مسلم رہنما کو کرنی چاہیے تھی,اس اجلاس میں وزیراعظم کے ساتھ جو ہوا وہ قابل افسوس ہے،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ آئیں وعدہ کرتا ہوں ایک ممبر بھی ان کے خلاف نعرہ نہیں لگائے گا،وزیراعظم ملک میں ہوتے ہوئے بھی پارلیمنٹ نہیں آتے،، پارلیمنٹ اتنی طاقتور نہیں کہ وزیراعظم کو آنے پر مجبور کر سکے, تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے، بجٹ میں کسان طبقہ کے لئے کوئی مراعات نہیں دی گئیں، پارلیمنٹ سے جب بھی باہر فیصلہ ہوئے اس کے بھیانک نتائج نکل, ایم کیو ایم پاکستان کے ایم این اے شیخ صلاح الدین کا کہنا تھا کہ اہم قومی معاملات کے فیصلے پارلیمنٹ سے باہر ہورہے ہیں،، اپوزیشن اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جائے قطر پر پابندیوں کے کیا نتائج ہونگے۔

Most Popular