انصاف کی جدوجہد آج پہلے سنگ میل تک پہنچ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کا ٹوئٹر پیغام

انصاف کی جدوجہد آج پہلے سنگ میل تک پہنچ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کا ٹوئٹر پیغام

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں سوال اٹھایا کہ کیا جے آئی ٹی وزیراعظم سے یہ سوال بھی کرے گی کہ ان کے ماتحت ادارے تحقیقات میں تاخیر اور رکاوٹیں کیوں ڈال رہے ہیں؟پیپلز پارٹی رہنما بابر اعوان نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پہلی حکومت ہے جس نے کرپشن کے الزامات کا جواب دینے کے بجائے تمام اداروں اور اپوزیشن پر حملے کا آغاز کر رکھا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاو نٹ پر اس دن کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انصاف کی جدوجہد آج پہلے سنگ میل تک پہنچ گئی ہے۔مزید کہا گیا کہ تاریخ رقم ہورہی ہے، ایک عہدے پر موجود وزیراعظم کا احتساب ہورہا ہے، یہ انصاف کے لیے عوام کی جدوجہد کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

Most Popular