سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،
سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پنجاب ہاؤس سے بڑے قافلے کی صورت میں احتساب عدالت کیلئے روانہ ہوئے ، پنجاب ہاؤس کے باہر کارکنوں نے نعروں کی گونج میں انہیں روانہ کیا، نواز شریف کے قافلے کو سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا گیا، جہاں موجود کارکنوں نے نواز شریف کی گاڑی روک لی،،،اس موقع پر کارکنوں نے اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کی، ان کی گاڑی پر پتیاں نچھاور کی گئیںشریف خاندان کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس اور ایف سی کے ایک ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں نے فرائض انجام دئیے،،، صرف چند سیاسی رہنماوں کوسابق وزیراعظم کے ہمراہ احتساب عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی۔ جوڈیشل کمپلیکس کی طرف آنے والے راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند رکھا گیا۔۔۔