اسلام آباد کی عدالت نے پانامہ لیکس کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سےمتعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا

 اسلام آباد کی عدالت نے پانامہ لیکس کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سےمتعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا

پانامہ لیکس کے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود کی عدالت میں ہوئی،، عدالت نےایس ایچ او تھانہ آبپارہ کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کااظہار کیا،، درخواست گزار کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ پانامہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا،، ایس ایچ او کا موقف تھا،،ملزمان انتہائی بااثر اور بڑے عہدوں پر فائز ہیں،،مقدمہ درج نہیں کرسکتے،جب کہ ایس ایس پی اسلام آباد نے قانونی مشیروں سے مشاورت کا کہہ کر ٹال دیا،،وکیل استغاثہ نے عدالت سے استدعا کی،،کہ عدالت ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے اور قوم کی رقم لوٹنے والوں کے خلاف تفتیش کاحکم بھی دیا جائے،، عدالت نے موقف سننے کے بعد ایس ایچ او آبپارہ کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے بائیس اکتوبر تک جواب جمع کرانے کاحکم دے دیا

Most Popular