ایم کیو ایم پاکستان اور لندن میں کوئی فرق نہیں، یہ جماعت ایک ہے اور ایک ہی رہے گی, ایم کیو ایم میں کوئی مائنس ون نہیں : حسن ظفر عارف

ایم کیو ایم پاکستان اور لندن میں کوئی فرق نہیں، یہ جماعت ایک ہے اور ایک ہی رہے گی, ایم کیو ایم میں کوئی مائنس ون نہیں : حسن ظفر عارف

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے رہنما حسن ظفر عارف نے کہا کہ ایم کیو ایم مخالف قوتیں ہمیشہ مائنس ون فارمولے کے لئے کوشاں رہتی ہیں، مائنس ون کا مطلب مائنس عوام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور لندن میں کوئی فرق نہیں، یہ جماعت ایک ہے اور ایک ہی رہے گی۔ متحدہ قومی موومنٹ وہی ہے جسے اس کے قائد نے بنایا۔ رہنما ایم کیو ایم لندن نے کہا کہ کروڑوں روپے اور بنگلوں سے چند ضمیر فروشوں کو خرید کر پاک سر زمین پارٹی بنائی گئی۔ لیکن عوام نے ان احسان فراموشوں کو مسترد کردیا۔ اس دوران ایم کیو ایم لندن کے رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کو پرامن سیاسی سرگرمیاں کرنے کی اجازت دی جائے، متحدہ قومی موومنٹ کے تمام سیل ہونے والے دفاتر کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔ قائد ایم کیو ایم کی تصویر ، تحریر اور تقریر پر پابندی کو بھی ختم کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیوایم سےزیادہ ظلم کسی سیاسی جماعت پر نہیں ہوا، پارٹی کے شہید کارکنوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

Most Popular