شریف خاندان کی جانب سے پابندی کے باوجود شوگر ملیں منتقل کرنے کے خلاف محمودالرشید نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

شریف خاندان کی جانب سے پابندی کے باوجود شوگر ملیں منتقل کرنے کے خلاف  محمودالرشید نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

میاں محمود الرشید کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد میں کہاگیا ہے،،کہ پابندی کے باوجود حکمران خاندان اپنی شوگرملیں کپاس کی فصل والے علاقوں میں منتقل کررہاہے،،جس سے ان علاقوں میں کپاس کی فصل متاثر ہوگی،قرارداد میں مزید کہاگیا ہے،،کہ کپاس کےعلاقے میں حکمرانوں کی منتقل کی جانے والی بیشترملیں غریب کسانوں کے گنے کے کروڑوں روپے کی نادہندہ ہیں،،قرارداد میں اس معاملے پر ایوان میں بحث کامطالبہ بھی کیا گیا ہے،

Most Popular