عمران خان:وزیراعظم نے چوری نہیں کی تو تلاشی دینے میں کیا حرج ہے۔ نوازشریف کے ساتھ خود غرض لوگ ہیں جو کرپٹ نظام سے فائد اٹھا رہے ہیں۔

عمران خان:وزیراعظم نے چوری نہیں کی تو تلاشی دینے میں کیا حرج  ہے۔ نوازشریف کے ساتھ خود غرض لوگ ہیں جو کرپٹ نظام سے فائد اٹھا رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کپتان نے وزیراعظم نوازشریف پر تنقید کے خوب نشتر برسائے۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو جواب کیوں نہیں دیتے۔ پارلیمنٹ میں اعلان کے بعد بھی وہ احتساب کیلئے تیار نہیں۔ انصاف نہ ملے تو سڑکوں پر آنے کےسوا کوئی چارہ نہیں۔ اپنی ذات کی فکر کرنے والے اسلام آباددھرنے میں نہیں آئیں گے۔کچھ لوگ چوں چوں کررہے ہیں انہیں کرنے دیں ہم سڑکوں پر نکلیں گےعمران خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی تاریخ میں ایک دو دن کیردوبدل ہوسکتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کو دعوت دی تھی لیکن انہوں نے بہانے بنائے۔ نواز شریف نے چوری نہیں کی تو تلاشی دینے میں کیا حرج ہے۔
کپتان کا کہنا تھا کہ جو لوگ نواز شریف کے ساتھ ہیں وہ چوری میں شریک اور کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Most Popular