ملک کے اہم ادارے کو قومی سلامتی کے خلاف مواد شائع ہونے پر شدید تحفظات ہیں,وزیراعظم جواب دینے کی بجائے سیر سپاٹے پر چلے گئے : ڈاکٹر طاہر القادری

 ملک کے اہم ادارے کو قومی سلامتی کے خلاف مواد  شائع ہونے پر شدید تحفظات  ہیں,وزیراعظم جواب دینے کی بجائے سیر سپاٹے پر چلے گئے : ڈاکٹر طاہر القادری

طاہر القادری نے کہا ملک کے اہم ادارے کو قومی سلامتی کے خلاف مواد شائع ہونے پر شدید تحفظات ہیں۔اور وزیراعظم جواب دینے کی بجائے سیر سپاٹے پر چلے گئے۔ شریف خاندان کی ملز میں بھارتی شہریوں کی غیر قانونی آمدو رفت پر ثبوت دیئے ۔ان کا نوٹس لیا جاتا تو آج ایسی صورتحال نہ پیش آتی ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات کو فاٹا سے ملایا جا رہا ہے ۔ کالعدم تنظیموں کی پشت پناہی کا الزام قومی اداروں پر لگایا جا رہا ہے ۔ انکوائری کمیٹیاں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہیں۔طاہر القادری نے کہا پاناما کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف متعقلہ اداروں کو کارروائی کرنی چاہئیے ۔اس معاملے پر ان اداروں کی خاموشی حیران کن ہے

Most Popular