کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں MQMقائد اور فاروق ستار سمیت بائیس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں MQMقائد اور فاروق ستار سمیت بائیس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری  جاری کردیئے

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی۔ خواجہ اظہارالحسن اور وسیم اختر کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ایف آئی آر پڑھ کر سنای گئی۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر ایم کیوایم قائد کیخلاف کاٹی گئی اب وہ ایم کیوایم کے قائد نہیں ہیں۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ہیں جن کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں بتائے گئے جرم میں میرے موکل بے گناہ ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدا کی کہ وسیم اختر اور خواجہ اظہار الحسن کو بری کیا جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسرکو آئندہ سماعت پر مفرور ملزمان ایم کیوایم ایم قائد ،فارق ستار اور دیگر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے قائد ایم کیوایم اور فاروق ستار سمیت دیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوے سماعت بارہ نومبر تک ملتوی کردی۔

Most Popular