ہمارا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں، پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے نیا قانون درکار ہے : شاہ محمود قریشی

 ہمارا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں، پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے نیا قانون درکار ہے : شاہ محمود قریشی

پروفیشنل فورم سےخطاب کرتےہوئےتحریک انصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر حکومت پرباونسر مارا، سول ملٹری تعلقات میں دوری کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ حکومت اور فوج کے درمیان سب اچھا نہیں،اس وقت دونوں کےتعلقات انیس سو ننانوے جیسے ہیں،احتجاج اور مارچ کا اعلان کیا تو کہا گیا کہ جمہوریت کےخلاف سازش ہورہی ہے،ہمارامقصد جمہوریت کوڈی ریل کرنا نہیں،احتجاج سےجمہوریت مضبوط ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلیےایک نیا قانون درکار ہے، اپوزیشن نے اپنا مشترکہ بل پارلیمنٹ میں جمع کرا دیا ہے لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی، شاہ محمود قریشی نے کارکنوں سے اپیل کی کہ جو ملک کا ماحول ہے تمام لوگوں کو اسلام آباد آنا پڑے گا۔

Most Popular