ن لیگ سے تنگ عوام تحریک انصاف کو امید کا چراغ سمجھتے ہیں:وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی
اسلام آباد میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف طویل جدوجہد کی،،سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کرپشن میں ملوث ہے،،یقین ہے دوہزاراٹھارہ کے الیکشن میں سندھ کا سیاسی نقشہ تبدیل ہوگا،،انھوں نے کہا کہ این اے ایک سوبیس میں پیپلزپارٹٰ کو چودہ سو ووٹ ملے،،پیپلزپارٹی ذہنی طورپرشکست تسلیم کرچکی ہے،،پنجاب میں پیپلزپارٹی کا متبادل تحریک انصاف ہے،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وفاق خیبرپختونخوا حکومت کےساتھ ناانصافیاں کررہا ہے،،ن لیگ سے تنگ عوام تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام احساس محرومی کا شکارہیں،تحریک انصاف کو بلوچستان میں ابھی بہت کام کرنا ہے،،شاہ محمود قریشی نے تقریرکے اختتام پرکارکنوں سے تحریک انصاف کے حق میں نعرے بھی لگوائے