ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،کیونکہ ن لیگ فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے میں لگی ہوئی ہے:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،کیونکہ ن لیگ فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے میں لگی ہوئی ہے:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان


اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں پی ٹی آئی کی ویب سائٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ،، ملکی تاریخ میں پہلی بار فوج نے کہا ہے کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہے،، میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہوں،، اگر ہم اس کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے تو کیا بھارت اس کے ساتھ کھڑا ہوگا،،قوم تیار رہے کیونکہ کسی بھی وقت سڑکوں پر آنا پڑ سکتا ہے،، انہوں نے احسن اقبال کو سب سے بڑا جعلساز قرار دیا۔ عمران خان نے کہا شریف مافیا کی کوشش ہے کہ انہیں منی لانڈرنگ پر سزا نہ ملے ،، ایسا ہوا تو انہیں تین سو ارب روپیہ دینا پڑے گا۔۔ یہ صرف کرپشن بچانا چاہتے ہیں جمہوریت جاتی ہے تو جائے۔۔ انہیں عدالتوں سے اس لیے تکلیف ہے کیونکہ انہیں جسٹس قیوم ٹائپ لوگ پسند ہیں،، جو ایک فون کال پر فیصلے سناتے تھے۔ عمران خان نے سابق صدر آصف زرداری کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،، بولے سینما کے باہر ٹکٹ بیچنے والے نے پانچ سو ارب سے زائد کے اثاثے بنالیے ،، آصف زرداری کی ایک خوبی بتائے ہوئے کپتان نے کہا کہ وہ شریفوں کی طرح شکلیں نہیں بناتا کیونکہ وہ شکل سے ہی ڈاکو لگتا ہے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ پورے وثوق سے کہتے ہیں تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے آج پارٹی میں ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے لڑائیاں ہو رہی ہیں۔۔ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے

Most Popular