ختم نبوت پرمکمل اورغیرمتزلزل ایمان جزواسلام ہے:سابق وزیراعظم نوازشریف

 ختم نبوت پرمکمل اورغیرمتزلزل ایمان جزواسلام ہے:سابق وزیراعظم نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کوہرطرح کے بنیادی حقوق کا تحفظ فراہم کرتا ہے،،اس حوالے سے کسی منفی اظہارخیال کا مسلم لیگ ن کے نظریے اورپالیسی سے کوئی تعلق نہیں،انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے زبان ، رنگ ، نسل ، مذہب ،عقیدے یا کسی بھی دوسری تمیزوتفریق کے بغیرپاکستان کے عوام کی خدمت کی اور اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو قائداعظم محمد علی جناح کی جماعت ہونے کا اعزازحاصل ہے،اقلیتوں کی آزادی سے انحراف کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پرمکمل اورغیرمتزلزل ایمان جزو اسلام ہے۔بہترہوگا کہ اس کی حساسیت کو مد نظررکھا جائے اور سیاسی آلا ئشوں سے بھی پاک رہنے دیا جائے۔نوازشریف نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل میں غلطی،کوتاہی کا فوری ازالہ کردیا گیا ہے جس کے لئے میں تمام پارلیمانی جماعتوں کا شکرگزارہوں

Most Popular