خان صاحب پوری قوم جانتی ہے کون احتساب سے بھاگ رہا ھے، اور کون عدالتوں سے مفرور ہے:وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی لفظی گولہ باری کے بعد محاذ سنبھالا اور خان صاحب کو آڑے ہاتھوں لیا ،،کہتی ہیں عمران صاحب پاکستان کے آئینی اداروں کو بھی صرف آپ سے خطرہ ہے جن پرآپ حملہ کرتے ہیں،گالیاں دیتے ہیں اور تضحیک کرتے ہیں،،آپ جن کی مثالیں دے رہے وہ جھوٹے الزامات کے باوجود پاکستان کے آئین اور قانون کے آگے پیش ہو رہے ہیں ،،اقتدار کے لالچ میں پاکستان پر سیاست نہ کریں،، 2018 تک انتظار کریں اور آئیں ملک کو آگے لے کر چلیں،،ان کامزید کہناتھاکہ آپ کو این اے120 میں شکست دی ہے، 2018 کے انتخابات جوں جوں قریب آئیں گے آپ مریم نواز کے سائے سے بھی خوف کھائیں گے،محمد نواز شریف سے حسد کر کے آپ وزیراعظم نہیں بن سکتے