عمران خان یوٹرن کے ماہرہیں، وہ وزیراعظم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں: مشیروزیراعظم انجینئر امیرمقام

عمران خان یوٹرن کے ماہرہیں، وہ وزیراعظم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں: مشیروزیراعظم انجینئر امیرمقام

پشاورمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرامیرمقام نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوتنقید کا نشانہ بنایا،،ان کا کہنا تھا کہ دوسروں پرتنقید کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے،،عمران خان نے یوٹرن میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے،وہ وزیراعظم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،،انھوں نے کہا کہ قرضوں کی مخالفت کرنے والے عمران خان کی اپنی جماعت خیبرپختونخوا میں قرضے لیکر حکومت چلا رہی ہے،،امیرمقام نے کہا کہ عمران خان خود این اے چار الیکشن کے نگران بن بیٹھے ہیں،،انھوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو الیکشن آفس میں تبدیل کردیا ہے،،ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے ہسپتالوں میں ادویات نہیں،،عوام نے تحریک انصاف کو تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تھا مگرخیبرپختونخوا میں کہیں تبدیلی نظرنہیں آتی،، خیبرپختونخوا کے عوام مینڈیٹ دینا جانتے ہیں تولینا بھی جانتے ہیں

Most Popular