موجودہ حالات کے مطابق دس سال تک نااہل شخص ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا:اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ

موجودہ حالات کے مطابق دس سال تک نااہل شخص ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا:اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ

سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا ہے۔حکومت کے مستحکم نہ ہونے سے بڑا نقصان ہوتا ہے،انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت قرضوں پرنہیں چل سکتی،،جمہوریت اوراداروں میں استحکام سے معیشت بہترہوتی،،انھوں نے کہا کہ معیشت متاثر ہونے سے فوج بھی متاثر ہوتی ہے،،پاک فوج کو حق ہے کہ معیشت کے بارے میں بات کرے۔انھوں نے کہا کہ فوج میں،عدالتوں میں اورعام لوگوں کے لیے بھی احتساب کے ادارے ہیں،،میں پارلیمینٹ میں بھی احتساب کا ادارہ بنانے کا مطالبہ کرتا ہوں،،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف پارٹی صدرتو بن گئے مگردوبارہ وزیراعظم نہیں بن سکیں گے،اداروں میں تصادم کے خلاف ہوں،اداروں میں تصادم سے جمہوریت کمزورہوتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں انٹرنیشنل میچ نہ ہونا پی سی بی کی کمزوری ہے

Most Popular