کراچی میں انتظامیہ اختیارات اور وسائل کے بغیر مسائل کیسے حل کرے: سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار

کراچی میں انتظامیہ اختیارات اور وسائل کے بغیر مسائل کیسے حل کرے: سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک کی واحد جماعت ہے، جس نے مڈل کلاس طبقے کو ایوانوں میں پہنچایا، متحدہ پاکستان نے سرمایہ کاروں اور جاگیرداروں کا راستہ روکا ہے، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے، لوگوں کو معلوم ہوچکا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی عام آدمی کی آواز ایوانوں تک پہنچا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کو ماضی میں برباد کیا گیا، آج شہر کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے پاس اختیارات نہیں، ماضی کے مقابلے میں اب عوام میں ہمارا اعتماد تیزی سے بحال ہو رہا ہے، اس موقو پر ایم کیو ایم پاکستان میں سابق بیوروکریٹ جاوید حنیف، معروف تاجر خرم رسول، فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی اینکر پرسن نادیہ اور دیگر سماجی شخصیات نے شمولیت اختیار کی

Most Popular