جے آئی ٹی میں بلا کر ہماری تذلیل کی گئی:رہنمان لیگ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

جے آئی ٹی میں بلا کر ہماری تذلیل کی گئی:رہنمان لیگ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر


حسن ابدال میں عرس کی تقریب سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔ جے آئی ٹی میں بلا کر ہماری تذلیل کی گئی۔ انہوں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیا کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ تمہارا والیم ٹین بند ہو چکا۔ میرا گیارہواں اور بارہواں والیم چل رہا ہے۔ ہمیں سراٹھا کر چلنے کی تربیت دی گئی ہے۔ حسین کی اطاعت کرنے والے سر نہیں جھکاتے۔ کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف اس بھنور سے نکل جائیں گے۔ انہیں ملک کو ایٹمی طاقت بنانے، موٹروے کا جال بچھانے اور قوم کو سی پیک کا تحفہ دینے کی سزا دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ نظام مصطفیٰ کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

Most Popular