آپریشن ضرب عضب اورردالفساد سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ خرم دستگیر
وزیردفاع خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ پاکستان کیخلاف کسی بھی امریکی پابندی سے محض عسکریت پسندی کے خلاف امریکی کوششوں کو نقصان پہنچے گا،حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل سے ملک میں دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ی کیخلاف آپریشن ضرب عضب اورردالفساد سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کیخلاف کسی بھی امریکی پابندی سے محض عسکریت پسندی کے خلاف امریکی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔