عدالتی فیصلہ عوام کی فتح ہے، قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ فواد چودھری
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری مسلم لیگ ن پر طنز کے نشتر برساتے نظر آئے،، سب سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کو عوام کی فتح قرار دیا اور مبارکباد پیش کی، پھر لیگی قیادت پر بھرپور چڑھائی کردی، کہا کہ اب پاپا اور پپو واپس آئے گا اور پیسے بھی واپس آئیں گے، ان کی خواہش ہےکہ دودھ کی نگرانی بلے کو دے دی جائے
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی نظر ثانی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔ دانیال عزیز اور طلال چودھری وزارتیں لینے کے بعد نظر نہیں آرہے،کہتے تھے کہ مانیٹرنگ سےسپریم کورٹ کےجج کونکال دیں، نوازشریف کےوکلاءکی خواہش تھی کہ سپریم کورٹ بھی سوجائے، عدالتی فیصلے پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے،لوٹے ہوئے پیسے ضرور واپس آئیں گے۔