تیاریاں مکمل: حلقہ این اے 120 کی انتخابی مہم کا آخری دن

تیاریاں مکمل: حلقہ این اے 120 کی انتخابی مہم کا آخری دن

حلقہ این اے ایک سو بیس سیاست کا مرکز، سترہ ستمبر کو ہو گا بڑا سیاسی مقابلہ، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار میدان میں ہیں، لیکن اصل مقابلہ ہو گا مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان، حلقے میں اتنخابی مہم ختم ہونے کو چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے، رات بارہ بجے کے بعد کسی کو جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہو گی، امیدواروں نے ووٹرز کو رام کرنے کیلئے انتخابی مہم تیز کردی،  جگہ جگہ بینرر اور فلیکسز حلقے کی رونقیں بڑھاتے نظر آرہے ہیں، پورے حلقے میں عید کا سماں ہے، گھر گھر انتخابی مہم اور دفاتر میں بھی کارکنوں کی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے، یہ حلقہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے باعث خالی ہوا، لاہور کا یہ حلقہ نواز لیگ کا گڑھ ہے، جہاں ماضی میں بھی پی ایم ایل این ہی کامیابی حاصل کرتی رہی ہے، اس بار بیگم کلثوم نواز کو پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد اور پیپلزپارٹی کے چیلنج کا سامنا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ پولنگ کے دن یہاں کسے کامیابی حاصل ہوگی۔

Most Popular