مجھے کیوں نکالا کی ساری کوشش عدالتوں پر پریشر ڈالنے کی مہم تھی۔ عمران خان
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت نے نوازشریف کی نظرثانی درخواست مسترد کردی ہے، مجھے کیوں نکالا مہم عدالتوں پر پریشر ڈالنے کی کوشش تھی، نوازشریف کی کوشش تھی کی پریشرکے ذریعے مانیٹرنگ جج کوہٹایا جائے، نوے کا الیکشن لڑنے کے لیے ن لیگ نے ایجنسی سے پیسے لیے تھے،،،، نیب نے ان کے خلاف 15 سے 20 کیسز پرکچھ نہیں کیا، اصغرخان کیس 22 سے 23سال پہلے دائرکیا گیا20 سال تک سنا نہیں گیا، نوازشریف نے کبھی پاکستان کے اداروں کوچلنے نہیں دیا،، انکا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پولیس اورغنڈوں کے ذریعے این اے 120 میں خوف طاری کیا ہوا ہے، شریفوں کا وقت ختم ہو گیا، این اے 120 میں مسلم لیگ ن کا قائم کردہ خوف اب اٹھ گیاہے، بڑے بڑے ڈاکوؤں کی اصل جگہ اڈیالہ جیل ہے ،، اب انصاف کی جیت ہو گی، مریم نواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کپتان بولے کہ مریم نوازکی قابلیت صرف ایم اے انگلش ہے، اینٹ اٹھاؤ تو ایم اے انگلش مل جائے گا،، مریم نوازکس حیثیت سےمیڈیا سیل چلاتی ہیں،بیوروکریسی کو حکم دیتی ہیں، چودھری نثارنے مریم سے متعلق بلکل درست کہا، عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا کبھی الیکشن کمیشن نے کسی کو توہین عدالت کیس میں بلایا ہے، الیکشن کمیشن عدالت نہیں،نوازشریف اورآصف زرداری کا کمیشن ہے، کیا وجہ ہے انہیں بار بار الیکشن کمیشن میں گھسیٹا جارہاہے، انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور نہ کوئی معافی مانگی۔ یہ الیکشن کمیشن نہیں مافیا کے ہاتھ میں ہتھیارہے، پاناما کیس لڑنے کی وجہ سے سزادی جارہی ہے بلیک میل کیا جارہا ہے، حکومت کی کرپشن کی بات کرو تو یہ اداروں کےذریعے انتقامی کارروائیاں کراتےہیں فیصلہ کریں یا یہ جمہوریت ہے یا بادشاہت ہے۔