شریف خاندان کو ایک بار پھر انصاف نہیں ملا۔ خواجہ سعد رفیق
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ انصاف کے لئے سب سے بڑا ادارہ سپریم کورٹ ہے، جے آئی ٹی کی تشکیل پر تحفظات تھے، انصاف کے لیےنظرثانی اپیل دائر کی تھی۔ نتائج کا اندازہ تھا مگر پھر نظرثانی میں گئے، اپیل میں بھی وہی ججز تھے جنہوں نے پہلے فیصلہ دیا، ایک مرتبہ پھر شریف خاندان کو انصاف نہیں مل سکا۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چند فیصلوں کے رد عمل میں اداروں پر عدم اعتماد نہیں کرنا چاہیے، ہرزہ سرائی پر مبنی الفاظ کو مسترد کرتے ہیں، اداروں میں دوریاں پیدا کرنے والے ملک کے مخلص نہیں ہوسکتے، مافیا اور گاڈ فادر جیسے غیرپالیمانی الفاظ کو تسلیم نہیں کریں گے
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کو دوبارہ کھولنا غیر قانونی ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالتی فیصلہ سمجھا جاتا ہے، بدقسمتی سے تحریک انصاف کے سربراہ ای سی پی نیب اور عدالتی فیصلوں کا مذاق اڑاتے ہیں، ملک ادارہ جاتی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، کمروں میں بیٹھ کر جمہوریت کی شکل بدلنے کا سوچنے والے اپنا ارادہ ترک کر دیں،، نہیں چاہتے کہ ماضی کی اپنی یا دوسروں کی غلطیوں کو دوہرایا جائے۔