مقدمات کے خاتمے تک اسحاق ڈار کو وزارت چھوڑ دینی چاہیے۔ سراج الحق

مقدمات کے خاتمے تک اسحاق ڈار کو وزارت چھوڑ دینی چاہیے۔ سراج الحق

لاہور سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعطم نوازشریف نے کھبی بھی عدالتی فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا، ملک سے مورثی سیاست اور کرپشن کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اعلیٰ عدلیہ ملک کی لوٹی گئی دولت کو واپس لانے کے لیے اقدامات کرے۔ کرپشن کا خاتمہ اب نوشتہ دیوار ہے۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب تک اسحاق ڈار عدالتوں سے کلیئر نہیں ہوجاتے انہیں وزارت سے الگ ہو جانا چاہئیے۔ نااہلی کے خلاف نظرثانی کی درخواستوں سے وکلاء کو فائدہ ہوا، نوازشریف کا کام نہ بن سکا۔ سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کے وکلاء پرانی تقریر دہراتے رہے۔ نیب کے چئیرمین کو اپنی ناکامی پراستعفیٰٓ دے دینا چاہیے۔

Most Popular