پاناما پیپرز ری ویو پٹیشن پر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ عوام اور گڈ گورننس کی فتح ہے:ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری

پاناما پیپرز ری ویو پٹیشن پر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ عوام اور گڈ گورننس کی فتح ہے:ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس میں نظرثانی کی اپیل مسترد کرنے پر ججز مبارکباد کے مستحق ہیں، اب طے ہو گیا کہ پاپا ،پپو اور پیسے واپس ملک میں آئیں گے۔ نظرثانی کی اپیل میں نوازشریف کی بڑی معصوم خواہش تھی کہ نیب ،ایس ای سی پی اور ایف بی آری کی طرح سپریم کور بھی سو جائے. فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ کیسز جلدی پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے تو نواز شریف کو فریق بنا دیں ،انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ایون فیلڈ اور حدیبیہ پیپرملز کے کیسز انیس سو تیرانوے میں سامنے آئے تھے لیکن یہ مقدمات عدالتوں میں نہیں چلے ،اب سپریم کورٹ کی وجہ سے احتساب عدالتوں میں جا رہے ہیں۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ری ویو پٹیشن پرسپریم کورٹ کا فیصلہ عوام اور گڈ گورننس کی فتح ہے۔

Most Popular