ساڑھے چار سال میاں صاحب کے خلا ف سازشیں ہوئیں،کبھی دھاندلی، کبھی دھرنے اور کبھی پاناما ہوا:مریم نواز

ساڑھے چار سال میاں صاحب کے خلا ف سازشیں ہوئیں،کبھی دھاندلی، کبھی دھرنے اور کبھی پاناما ہوا:مریم نواز

لاہور میں خواتین کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ،، جس طرح کارکنوں اور عوام نے میری والدہ کیلئے دعائیں کیں اس کا بدلہ ساری زندگی نہیں چکاسکتی، کارکنوں کا جذبہ اور محبت میرے لیے سرمایہ حیات ہے ،، این اے 120 میں میرا شانداراستقبال نواز شریف سے محبت کا اظہار ہے،، کارکنوں نے جس طرح میرا ساتھ دیا، اس کا بدلہ نہیں چکا سکتی،، انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ،، 17ستمبر کو گھروں سے نکلنا ہے،، رشتے داروں کو ساتھ لے کر پولنگ اسٹیشن جانا ہے ،، اورجاکر شیر پر مہر لگانی ہے،،مریم نواز نے خواتین کارکنوں سے سوال کیا کہ اگر آپ کو اپنے منتخب وزیراعظم کیخلاف یہ فیصلہ منظور نہیں تو 17 ستمبر کو شیر کیلئے نکلو گے؟،، انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کو اس بات پر نکالا گیا کہ اس نے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی، آپ کو احتساب کے نام پر انتقام منظور نہیں تو پھر 17 ستمبر کو شیر کیلئے نکلو

Most Popular