عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کیخلاف نااہلی ریفرنس اسپیکر آفس میں جمع کرادیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کیخلاف نااہلی ریفرنس اسپیکر آفس میں جمع کرادیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے حلاف ریفرنس سپریم کورٹ میں بھی سینئر وکیل سردار رازق کی وساطت سے دائر کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی ضرور ہیں لیکن عوامی مسلم لیگ اپنی الگ شناخت رکھتی ہے، تاہم کیس تحریک انصاف کے ساتھ مل کر لڑیں گے، اور سماعت بھی ایک ہی دن ہوگی، شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف پاناما لیکس ایشو اور آرٹیکل باسٹھ، تریسٹھ کے تحت اثاثے چھپانے پر ریفرنس اسپیکر آفس میں جمع کرا دیا ہے، سپیکر ریفرنس کو مسترد کرنے یا الیکشن کمیشن کو بھجوانے کے حوالے سے تیس دن میں فیصلہ کریں گے 

Most Popular