کوئٹہ میں خود کش حملہ بزدلانہ اقدام ہے۔بلوچستان کےامن کو تباہ کرنے کی کوشش کرنیوالےخود تباہ ہوجائیں گے:مصطفیٰ کمال

کوئٹہ میں خود کش حملہ بزدلانہ اقدام ہے۔بلوچستان کےامن کو تباہ کرنے کی کوشش کرنیوالےخود تباہ ہوجائیں گے:مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے دوسرے روز بھی سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالے افراد کے گھروں پر جاکر فاتحہ پڑھی اور اظہار تعزیت کی۔ مصطفیٰ کمال شہید وکلا سے اظہار یکجہتی کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ بھی گئے اور بلوچستان بار سے سانحہ کوئٹہ پر افسوس کا اظہار کیا.اس موقع پرمصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پوری قوم سانحہ کوئٹہ پر وکلا برادری کے ساتھ ہے۔ وکلا پر خودکش حملہ بزدلانہ اقدام تھا۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ دہشتگردوں کیخلاف قوم میں ایک نیا ولولہ اور جوش پیدا ہوا ہے۔

Most Popular