ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کررہے ہیں۔ چوہدری نثار
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہیکہ کنفیوژن کی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں جب کہ ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کررہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثار نے ایک بیان میں کہا کہ صورت حال کسی بھی حوالے سے ملکی مفاد میں نہیں، ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کررہے ہیں، بارہا کہا جاتا ہے کہ ہم اداروں سے تصادم پر عمل پیرا نہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ کنفیوژن کی پالیسی کسی کے مفادمیں نہیں، بارہا کہا ایک عدالتی فیصلے پر اطمینان نہیں تو دوسری سے ا نصافمل سکتا ہے، حدیبیہ کیس کے فیصلے سے کیا یہ بات ثابت نہیں ہوئی؟