کوئی فرق نہیں پڑتا کہ جہانگیر ترین کے پاس پارٹی عہدہ یا پارلیمان کی نشست ہو ، وہ نئے پاکستان کی تعمیر میں ہمیشہ مقدم رہیں گے, عمران خان
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے "نئے پاکستان" کی تعمیر کے عظیم مقصد کیلئے انتہائی پختہ معاونت فراہم کی ،، انہوں نے اس مقصد کی خاطر پوری دلجمعی اور بے لوث طریقے سے کام کیا ،، عمران خان کہتے ہیں مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ جہانگیر ترین کے پاس پارٹی کا عہدہ ہو یا نہ ہو اور آپ پارلیمان میں ہوں یا نہ ہوں،، نئے پاکستان کی تعمیر کے اس سفر میں آپ ہمیشہ میرے ہمقدم ہوں گے ،،کپتان نے کہا کہ پارٹی عہدے پر جہانگیر ترین کے اصولی مؤقف سے ان کے اور نواز شریف کے مابین فرق واضح ہو گیا ،، نواز شریف کرپشن، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور اثاثے چھپانے جیسے سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ،،جہانگیر ترین پر کسی قسم کی مالی بے ضابطگی کا ادنیٰ سا الزام بھی ثابت نہیں ہوا ،، جہانگیر ترین کو محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر نااہل قرار دیا گیا