نواز شریف کاکیس ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ نہیں مجیب الرحمان سے ملتا جلتا ہے :خورشید شاہ
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ قصور میں درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کی جانیولی سات سالہ زینب کے گھر گئے انہوں نے بچی کے والدین سے تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں لوگ اس سانحہ پر دکھی ہیں۔ قصور میں مسلسل گیارہ واقعات ہوئے ۔ حکومت نے ملزم پکڑنے پر توجہ نہیں دی۔ اگر سفاک ملزمان کیخلاف ایکشن ہوتا تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔ حکمرانوں سے کوئی عملی اقدامات کی توقع نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نے حفاظت کے بجائے واقعے پر احتجاج کرنیوالےلوگوں پر فائرنگ کرائی اور دو معصوم جانیں لے لیں۔ سانحے ماڈل ٹاؤن کے بار ے میں خورشید شاہ نے کہا کہ حکمران سمجھتے تھے کہ ماڈل ٹاؤن سانحے کو رپورٹ کو دبا لیں گے اب ایسا ممکن نہیں ہے۔ سیاست چند گھرانوں کی لونڈی نہیں یہ ظلم و جبر اورکرپشن کرتے ہیں پھر پوچھتے ہیں کہ ہمیں کیوں نکالا۔ نواز شریف کاکیس ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ نہیں بلکہ مجیب الرحمن سے ملتا جلتا ہے۔