نواز شریف نے مریم نواز کو 82 کروڑ روپیہ تحفے میں دیا،

نواز شریف نے مریم نواز کو 82 کروڑ روپیہ تحفے میں دیا،


اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں تحریک انصاف فواد چودھری کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو ایک ارب روپے سے زائد کے تحائف ملے۔ جس میں سے بیاسی کروڑ روپے نواز شریف نے مریم نواز کو گفٹ کیے،مریم نواز نے وہ پیسا پھر دوبارہ نواز شریف کو گفٹ کیا۔بلیک منی وائٹ کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کو ٹول کے طور پر استعمال کیا گیاانہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل لوٹے جا رہے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد شریف فیملی کےاثاثے اچانک بڑھنے شروع ہوگئے۔۔ سازشیں تلاش کرنے والے اور حکومتی وزراء پہلے رپورٹ اچھی طرح پڑھ لیں پھر اس پربات کریں،دانیال عزیزجیسے ماسٹر پوری کلاس کو فیل کرادیتے ہیں،امید ہےاگلے ہفتےکیس کا فیصلہ آجائے گا
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حسین نواز تیرہ سے زائد کمپنیوں کے مالک ہیں۔ شریف فیملی نئے وکلا ڈھونڈ رہی ہے،پرانی قانونی ٹیم نےانکار کردیا ہے،جے آئی ٹی رپورٹ کا اردو ترجمہ کرا رہے ہیں،اٹ سیمز اور موسٹ لائیکلی کے معنی کیا ہے ترجمے سے پتا چل جائے گا۔۔

Most Popular