پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرا دی۔ پی ٹی آئی رہنما ناز بلوچ نے بلاول بھٹو کی ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی

پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرا دی۔ پی ٹی آئی رہنما ناز بلوچ نے بلاول بھٹو کی ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،فریال تالپورسمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ نے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے خود تبدیل ہو گئی، دوبارہ گھر لوٹ آئی ہوں،تحریک انصاف کا ٹارگٹ صرف پنجاب ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں کام کرتے ہوئے حد سے زیادہ محرومیاں محسوس کیں۔عمران خان سے درخواست کی کہ پارٹی پر توجہ دیں مگر انہوں نے کارکنوں کو نظر انداز کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ناز بلوچ کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں،ان کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مضبوط ہوگی،پی ایس114 میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی آئندہ انتخابات میں بھی اکثریت حاصل کریں گے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیب بل پر گورنر سندھ کا موقف نیا نہیں، گورنر نے جو اعتراض اٹھائے اس پر اسمبلی میں بات کریں گے

Most Popular