نجی ٹی وی پرمنظرعام پر آنے والی ویڈیو انتہائی تکلیف دہ ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ یاسین آزاد

نجی ٹی وی پرمنظرعام پر آنے والی ویڈیو انتہائی تکلیف دہ ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ یاسین آزاد

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسین آزاد کا کہناتھا کہ ملک ریاض کے نجی ٹی وی پر انٹرویو کی آف ایئر گفتگومعاشرے اورخودمیڈیا کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہے، اس واقعہ کی شفاف اورمنصفانہ تحقیقات ہونی چاہئیں اورذمہ داروں کے خلاف خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ارسلان کیس میں ملوث تینوں افراد کے خلاف کارروائی کے عدالتی حکم کی مکمل تائید کرتے ہیں، یاسین آزاد کا کہنا تھا کہ سکینڈل میں ملوث تینوں افراد کی غلطی کی وجہ سے ادارے کو ملوث کیاگیا، لہٰذا اس واقعہ کی بھی مکمل تحققیات ہونی چائیں اورذمہ دارکوسخت سزا ملنی چاہئے۔ چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدرسپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے خلاف نوٹس لے کرثابت کردیا کہ قانون کی نظر میں سب برابرہیں، بیٹے کی غلطی کی ذمہ داری اس کے باپ پر نہیں ڈالی جاسکتی

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular