ٹی وی پروگرامز میں بریک کے دوران ہنسی مذاق ہوتا رہتاہے، ججز کی عزت پر حرف آیا تو سیسہ پلائی دیوار بن جاؤں گا۔ زاہد بخاری

ٹی وی پروگرامز میں بریک کے دوران ہنسی مذاق ہوتا رہتاہے، ججز کی عزت پر حرف آیا تو سیسہ پلائی دیوار بن جاؤں گا۔ زاہد بخاری

لاہورميں ميڈيا سے گفتگوکرتے ہوئےملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہاکہ وہ بھی سب کی طرح آزاد عدليہ کا احترام کرتے ہیں۔ جہاں ججز کی عزت کوچيلنج کياجائيگا،انہيں کوئی پيچھے نہيں پائے گا. زاہد بخاری کاکہنا تھاکہ وہ جس کيس ميں وکيل تھے، اسے کاميابی سے انجام ديااور بطوروکيل جو مؤقف پيش کيا،وہ سپريم کورٹ ميں من وعن ماناگيا۔ سپریم کورٹ نے ان کے کہنے پرہی ارسلان افتخارکیس ریفرکیا کلين چٹ نہيں دی. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بحثیت وکیل ان کا ملک ریاض کے دکھڑوں سے کوئی تعلق نہیں۔ زاہد بخاری کے مطابق ٹی وی پروگرامز میں بریک کے دوران ہنسی مذاق ہوتا رہتاہے اسے سنجیدہ نہیں لینا چاہییے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular