آئین و قانون کی دھجیاں اڑا کر نظام کو تباہ کر دیا گیا:سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری

 آئین و قانون کی دھجیاں اڑا کر نظام کو تباہ کر دیا گیا:سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری


لاہور میں عوامی تحریک کے زیر اہتمام اپوزیشن جماعتوں کے اعزاز میں افطار پارٹی ہوئی جس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور، پیپلز پارٹی رہنما منظور احمد وٹو، پی ایس پی رہنما رضا ہارون، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے جے آئی ٹی کی کارروائی کو غیر موثر قراردیا،ان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کی دھجیاں اڑا کر نظام کو تباہ کر دیا گیا، سرمایہ داروں نے شہریوں کا جینا مشکل کر دیا ہے. اپوزیشن رہنماوں نےحکومت کےخلاف گرینڈ الائنس بنانے کا عندیہ دیا۔شیخ رشید نے کہا کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا،انہوں نے کہا کرپٹ خاندان کےبچنےوالے واحد شخص کو بھی جے آئی ٹی میں بلا لیا گیا. عوامی تحریک کی افطار پارٹی آل پارٹیز کانفرنس میں تبدیل ہوگئی، تمام اپوزیشن رہنماوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فیصلہ کن جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔۔

Most Popular