کاغذی شیر اور مصنوعی سیاستدان ہمارا مقابلا نہیں کرسکتے: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

کاغذی شیر اور مصنوعی سیاستدان ہمارا مقابلا نہیں کرسکتے: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو


راولپنڈی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اور بھٹو شہید کو چاہنے والے ہی میری طاقت ہیں۔ جو پارٹی چھوڑ کر گئے ان کی فکر نہ کریں ماضی میں بھی لوگ پارٹی چھوڑ گئے تھے مگر پارٹی قائم رہی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جو بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مخالف تھے وہ صدر زرداری اور میرے ہمدرد کیسے ہوسکتے ہیں۔کاغذی شیر اور مصنوعی سیاست دان ہمارا مقابلا نہیں کرسکتے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید اور بی بی شہید نے غریبوں کی حمایت کی اس لیے میں بھی زندگی بھر اس طبقے کا ساتھ نبھاوں گا۔ کارکن میرے سفیر بن کر اپنے اپنے علاقوں میں سرگرم ہو جائیں۔

Most Popular